جامعہ فریدیہ ساہیوال کے 65 ویں دو روزہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و اجتماعی دعا کی تیاریاں جاری،تقریبات 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گی،لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں،ڈاکٹر مفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ کی گفتگو

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:جامعہ فریدیہ ساہیوال کے پینسٹھویں دو روزہ سالانہ جلسے اور اجتماعی دعا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و اجتماعی دعا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ہمارا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و اجتماعی دعا 31 جنوری اور 1 فروری کو منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر کے جید علماء کرام خطابات کرتے ہیں اور سند فراغت حاصل کرنے والے طلباء کو دستار فضیلت بھی پہنائی جاتی ہے۔ جلسے کے دوسرے روز کی آخری نشست میں آہ و بکا کے ساتھ اجتماعی دعا بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ جس کی صدارت میں نے بذات خود کی۔سالانہ پروگرام کے انتظامات کی سرانجام دہی کیلیے تمام اساتذہ، ممبران اور ذمہ داران کی ڈیوٹیز بھی زیر بحث لائی گئیں۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تمام انتظامات مکمل کر لینے کی روایت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی دعا میں ملک بھر سے علماء اور عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔جس میں گناہوں کی معافی مشکلات کے حل عالم اسلام کی سربلندی اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں ہوتی ہیں۔ اس موقع پر ختم صحیح بخاری، دستار فضیلت و دوپٹہ پوشی، تقسیم اسناد، عرس اور خطابات کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *