پاکستان سویٹ ہوم بے سہارا، یتیم، اور قدرتی آفات سے متاثرہ ہزاروں بچوں کو رہائش اور معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے، زمرد خان کا بطور مہمان خصوصی خطاب، چوہدری لیاقت علی، امجد بوبی، اور چوہدری شوکت علی کی خصوصی شرکت

نوائے وقت / ڈان ٹی وی ، ڈیلی ڈان رپورٹ ، تصاویر:راجہ طارق محمود خان

لندن: پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے یتیم، نادار اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کے لئے ایک چیریٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی و برطانوی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس چیریٹی تقریب میں پاکستان سویٹ ہوم کے سی ای او اور سابق ممبر قومی اسمبلی زمرد خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ جبکہ سید قمر رضا، محمد صدیق، ناصر بشیر، کامران خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
زمرد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم اس وقت ملک بھر میں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور تربیت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ بے سہارا یتیم، اور قدرتی آفات سے متاثرہ ہزاروں بچوں کو رہائش کے ساتھ معیاری تعلیم بھی فراہم کر رہا ہے۔
سید قمر رضا نے ادارے کے جاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے مخیر حضرات اور اوورسیز کمیونٹی سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل کی۔
چیرمین سویٹ ہوم یوکے حاجی محمد صدیق نے کہا کہ ادارے میں بے سہارا بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ جسمانی اور نفسیاتی نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
شرکاء نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں نے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
منتظمین نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد نہ صرف فنڈز جمع کرنا ہے بلکہ یتیم بچوں کے مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بھی ہے ۔ پریس منسٹر پاکستان ہائی کمیشن لندن علی نواز ملک، سابق میئر چوہدری لیاقت علی،معروف پروگرام آرگنائزر امجد بوبی، سابقہ میئر کونسلر طارق ڈار، مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمیں اور ہر دلعزیز شخصیت چوہدری شوکت علی، خالد ڈار،ابرار میر، بیرسٹر گل نواز خان، بیرسٹر شہزادہ حیات، چوہدری محبوب، سابقہ ایڈوائزر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دلپذیر، چوہدری اعجاز احمد، چوہدری افضال محمود، چوہدری اشتیاق احمد، سلمان خان، محمد علی، نعیم عباسی، منیر احمد، شیراز خان، پروفیسر علامہ محمد سجاد ساجد (لٹن) ، چوہدری محمد نجیب، اشرف چغتائی، پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *