نوائے وقت / ڈان ٹی وی رپورٹ ،تصاویر:راجہ طارق محمود خان
لندن :ولیم مورس گیلری لندن میں علامہ اقبال کا ڈیڑھ سو سالہ یوم پیدائش پر ایک محفل مذاکرہ منعقد کیا گیا۔جس کا اہتمام پاک کلچرل سوسائٹی کے روح رواں ڈاکٹر رشید اختر، راجہ الیاس جنرل سیکرٹری غوثیہ مسجد لیبریج روڈ والتھمسٹو اور مجلس اقبال لندن کے مہتمم قیصر محمود نے کیا تھا۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ہائی کمیشن کے پریس اتاشی عرفان اشرف قاضی تھے۔صدارت راجہ الیاس نے کی جبکہ مہمان اعزازی میاں سعید تھے۔تلاوت حاجی بوستان خان نے کیاور کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنایا۔راجہ محمد الیاس نے استقبالیہ کلامات کہے۔پروفیسر شاہد اقبال، محمد جہانگیر ،اسلم چغتائی ،اسلم رشید اور طارق محمود نے اقبالیات سے متعلق اشعار پیش کیے۔ڈاکٹر رشید اختر اور قیصر محمود نے مکالمات پڑھے۔ مہمان خصوصی عرفان اشرف قاضی نے صدارتی حطاب کیا۔اس موقع پر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔مہمانوں کی تواضع چائے بسکٹ اور کیک سے کی گئی۔