لندن:پی ٹی ائی برطانیہ کے زیر اہتمام برٹش پارلیمنٹ کےسامنے احتجاج،برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

نوائے وقت / ڈان رپورٹ ،تصاویر:راجہ طارق محمود خان

لندن :پی ٹی ائی برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں برٹش پارلیمنٹ کے باہر ایک زنجیر کی شکل میں احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مانچسٹر، برمنگھم، لیوٹن،لندن،پیٹربرا سے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے شرکت کی۔
اس احتجاج میں مرد خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جوکہ پی ٹی ائی اور عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر لوگوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے نعرے درج تھے۔اس احتجاج میں شہزاد اکبر، ناصر میر، ملک عمران خلیل، وسیم الرحمان، مرزا اخلاق احمد، زبیر اکرم، محمد عمران، حافظ توصیف ،ساجد خان،چوہدری طارق، عامر محمود، فہم خان، چوہدری محسن، عمیر شاہین اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *