رانا بیورو چیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی
ساہیوال : ساہیوال میں پسپ کے زیر اہتمام اربوں روپے کے ترقیاتی کام سڑکیں اور سیوریج کا کام جاری ہے اور یہ تمام سڑکیں اور سیوریج ایک ہی بارش کی نذر ہو گئی اور اب یہ مین سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تا حال ٹھیکے داروں اور سرکاری افسروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ انجمن حقوق شہریوں کے جنرل سیکرٹری رحمان بابا نے کمشنر ساہیوال ڈی سی سے درخواست کی ہے کہ محرم جیسے مقدس ماہ کی آمد ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ماتمی جلوس کے روٹ پر سڑکوں کی تعمیر مرمت اور پیچ ورک گٹروں کی گندگی، صفائی کے نام پر متعلقہ اداروں سے ساز باز کرکے لاکھوں روپے کے بل بنا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے اور یہ پیچ ورک صرف محرم کا ماہ بڑی مشقت سے نکالتا ہے۔ اس کے بعد سڑکوں کی ایسی تصویر کھینچی جاتی ہے جو زیر نظر تصاویر میں آ پ دیکھ سکتے ہیں اور یہ سڑک شہر کی معروف ترین کاروباری مراکز میں شمار ہوتی ہے جو کربلا روڈ داؤد چوک سے لے کر فرنیچر بازار حافظ فوڈ کارنر اور لیاقت چوک پائلٹ سکول چوک سے لے کر کربلا روڈ جنا ح چوک تک جاتی ہے ۔اس سڑک پر سفر کرنا ایسے ہی ہے جیسے آپ پہاڑی علاقے کے پتھریلے راستے پر گامزن ہیں ادنی سا ایک سوال ہے کہ آئندہ اس روڈ پر پیچ ورک کرنے والے ٹھیکیدار سے زیادہ نہیں تو کم از کم ایک سال تک کی گارنٹی لی جائے کہ ایک سال تک پیچ ورک نہیں اکھڑے گا۔کارپوریشن کے افسران پیچ ورک کے نام پر کروڑوں روپے کے بل پاس کرتے ہیں جو ٹھیکیدار اور افسران مل کر کھا جاتے ہیں اور چند روز کے بعد ہی یہ پیچ ورک اکھڑنا شروع ہو جاتا ہے۔انھیں بلیک لسٹ اور چیک روک کر قانونی کاروائی کی جائے۔