وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

رانا بیورو چیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد۔
اجلاس میں محرم 2025 کے دوران حفاظتی اقدامات، پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔
اجلاس میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ سیکیورٹی اقدامات اور لائحہ عمل پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ سندھ نے محرم کے حوالے سے درپیش ایشوز و مسائل کے حل سے متعلق میئر کراچی،دو علماء اکرام،سیکریٹری لوکل گورمنٹ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ کل میئر کراچی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور کراچی الیکٹرک سے اس ضمن میں علیحدہ سے اجلاس کرونگا۔
محرم الحرام کے حوالے سے پولیس آپ سے مکمل تعاون کریگی۔

صوبائی سطح پر اہل تشیع،اہلسنت اور دیگر مکاتب فکر سے وابستہ علماء،اکابرین سمیت معروف مذہبی شخصیات سے شیڈول اجلاس کیئے جائیں۔

علماء،اکابرین اور دیگر معزز شخصیات کے انفرادی و اجتماعی کردار سے محرم کو انتہائی محفوظ اور پر امن بنایا جائے۔

تمام مجالس کے مقامات،جلوسوں کے روٹس و دیگر اجتماعات پر دستیاب فہرستوں کے مطابق سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

سی سی ٹی وی کیمراز اور دستیاب جدید سسٹم کے تحت محرم کی مانیٹرنگ کو غیر معمولی بنایا جائے۔ضیاء الحسن لنجار

محرم ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کا تمام اسٹیک ہولڈرز کو پابند بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

فورتھ شیڈول لسٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔وزیر داخلہ سندھ

تمام مساجد،امام بارگاہوں پر محرم کی مناسبت سے حفاظتی اقدامات کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

محرم کنٹی جینسی پلان کے مطابق یکم تا عاشور جبکہ عاشورہ کے بعد رات گئے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل رابطے میں ہوں۔آئی جی سندھ

درپیش ایشوز مسائل کو بھی ایڈریس کررہا ہوں۔غلام نبی میمن

محرم 2025 کو ہر لحاظ سے محفوظ اور پرامن بنانا سندھ پولیس کی ترجیح ہے۔آئی جی سندھ

اجلاس میں شریک علماء و اکابرین نے سیکیورٹی اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ ہر ممکن تعاون و سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں آئی جی سندھ،رینجرز سندھ، ہیڈ کوارٹرز فائیو کور سندھ کے نمائندے، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *