چیچہ وطنی:ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کا ضمنی انتخابات سے قبل پولنگ اسٹیشنز کا دورہ ، مشکوک سرگرمیوں پر نظررکھنے کی ہدایت

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کے ہمراہ تحصیل چیچہ وطنی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں حلقہ این اے 143 اور پی پی 203 کے اے کیٹگری پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ سیکیورٹی اور انتظامی امور کا پیشگی جائزہ لیا۔ ڈی پی او ساہیوال نے پولنگ اسٹیشنز کے گرد و نواح کے سیکیورٹی پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں اور اہلکاروں کی تعیناتی کے پلان کا معائنہ کیا۔ ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ الیکشن سے قبل تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ پولنگ کے دن شہریوں کو پرامن ماحول میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز کے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *