اس سال عابد نواز ،عدیل رفیع ، محمد یاسین، علی نقوی اور فیضان رانا بہترین کھلاڑی قرار پائے
نوائے وقت / ڈان ٹی وی رپورٹ ، تصاویر:راجہ طارق محمود خان
لندن:سوین (swen) کرکٹ لیگ کے اہتمام پر سالانہ تقریب تقسم انعامات مشرقی لندن میں منعقد کی گئی جس میں جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دی گئیں سال 2025ء میں ہونسلو لیپرڈز چیمپئن جبکہ پرنس کرکٹ کلب سلیم یاسین ٹی ٹونٹی کی چیمپئن رہی۔
مہمان خصوصی محمد راو عبدالحنان پاکستان ہائی کمیشن لندن، ڈپٹی مئیر ذوالفقار علی تھے۔
چیئرمین سوین کرکٹ کلب ابرار میر نے لیگ کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کاشف نقوی نے ادا کیئے۔ لیگ ٹائیٹل جیتنے پر عدیل رفیع اور محمد یاسین نے ونگ ٹرافیاں وصول کیں۔
اس سال عابد نواز ،عدیل رفیع ، محمد یاسین، علی نقوی اور فیضان رانا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
چیئرمین سوین کرکٹ لیگ ابرار میر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
محمد راو عبدالحنان نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ہونے چاہئیں۔جبکہ انکا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ پاکستان ہائی کمیشن کی ٹیم فل پرفارمنس کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ڈپٹی مئیر ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ آج کی اس پرتقریب میں شرکت کر کے مجھے نے حد خوشی ہوئی کہ کرکٹ کو لندن میں ترقی دی جا رہی ہے اور زندہ رکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ آگے آئیں اور اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کریں۔
سوین کرکٹ لیگ پانچ سال سے پاکستان کپ کا انعقاد بھی کر رہی ہے طارق خان آفریدی کو پاکستان کپ جبکہ یاسر ورک کو ایل ایم ایس یو کے کی ٹرافیاں دی گئیں۔
الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان جن میں طارق خان ، سلیم صابری ، ذوالفقار علی کو ایوارڈز پیش کیے۔