نکمی حکومت کے نکمی کام:بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انٹرنیٹ بند، تعلیم، روزگار اور کاروبار متاثر

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ (تھری جی اور فور جی) سروس 6 اگست سے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر حکومت نے بند کر دی ہے جس کے باعث لاکھوں افراد آن لائن سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پابندی 31 اگست تک برقرار رہے گی۔
اس بندش نے عام صارفین سے لے کر طلبہ، فری لانسرز، تاجر، فوڈ ڈلیوری رائیڈرز اور گھر بیٹھ کر کام کرنے والی خواتین تک سب کو شدید متاثر کیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ اقدام اگست کے مہینے کی حساسیت کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے کیونکہ ان دنوں بلوچ مسلح تنظیموں کے حملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ’خاص طور پر 11 اگست، 14 اگست اور 26 اگست کو حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ گزشتہ سال ان دنوں میں درجنوں حملے ہوئے جن میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *