صابر ٹاؤن میں جاری لاکھوں روپے کی لاگت سے سیورج لائن میں مٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ڈپٹی کمسٹر ساہیوال

وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:صابر ٹاؤن میں جاری لاکھوں روپے کی لاگت سے سیورج لائن میں مٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمسٹر ساہیوال کا ایم ڈی واساکے ہمراہ دورہ واسا کے زیرِ انتظام جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا تنویر قیصر نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج لائن کی تنصیب اور واٹر ڈسپوزل کے نظام پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے جو آئندہ دو سے اڑھائی ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گااورمنصوبے کی تکمیل سے صابر ٹاؤن میں برسوں سے درپیش سیوریج کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے منصوبے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی معیاری تکمیل اور مقررہ مدت میں اختتام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں عوامی ریلیف اور شہری سہولتوں کی فراہمی سرفہرست ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صابر ٹاؤن کے رہائشیوں کی طویل عرصے سے موصول ہونے والی شکایات اور ناقص نکاسیٔ آب کے مسائل کے ازالے کے لیے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہےجو علاقے کے سینکڑوں مکینوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے واسا کو ہدایت دی تھی کہ علاقے میں واٹر ڈسپوزل اور سیوریج کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جائےجس کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *