ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے سیلاب کے پیش نظر کنسلٹنٹس اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ،سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ید اللہ

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹرملک اختر کی ہدایت کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں سیلاب کی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے تمام کنسلٹنٹس اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ یہ بات میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ید اللہ نے بتائی۔ سلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں یہاں پر متاثرہ مریضوں کو مکمل صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہسپتال میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 بستر مختص کیے گئے ہیں جبکہ کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ میں فلڈ فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جہاں ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایڈمن) کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ تینوں شفٹوں کے ڈیوٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو فوکل پرسنز نامزد کیا گیا ہے تاکہ دن رات ہسپتال میں متاثرین کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مزید معلومات اور فوری رابطے کے لیے ایمرجنسی نمبر 040-9200410 کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *