بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا ۔
پشاور ہائی کورٹ میں درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ سینیٹر اعظم خان سواتی کا نام پی این آئی سی لسٹ میں شامل ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے پشاور ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اعظم سواتی کو عدالتی احکامات کے باوجود روکا گیا ہے، جس پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا تھا۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔