cheezious sahiwal کے زیر اہتمام ساہیوال برانچ میں جشنِ آزادی جوش و جذبہ سے منایا گیا،ڈائریکٹر وسیم سرور نے سٹاف اور بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال : پورے ملک کی طرح cheezious sahiwal کے زیر اہتمام ساہیوال برانچ میں جشنِ آزادی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔cheezious pakistan کے ڈائریکٹر وسیم سرور نے اپنے سٹاف اور بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کیک کاٹااور حاجی محمد سرور نے ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پرشاہد ، اصغر اوربرانچ مینیجر مدثر اقبال ،مقصود اور تمام ٹیم موجود تھی۔وسیم سرور نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ہماری جشن آزادی افواج پاکستان اور1947 کے شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں۔ آزادی کی بےمثال قدر و قیمت پر بھی روشنی ڈالی۔شہدا اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملکی دفاع اور سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی اِن کی قربانیوں اور عزم و حوصلے کی مرہونِ منت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *