ساہیوال: فیصل ٹاؤن 90-9 ایل ڈیرہ محمد سہیل جٹ میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی، خصوصی دعائیں

مہمانانِ خصوصی محمد ذکی چوہدری، فاروق الطاف باجوہ، رانا جاوید نثار اورعزیز الحق تھے

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ,ڈان ٹی وی

ساہیوال: فیصل ٹاؤن 90-9 ایل میں ڈیرہ محمد سہیل جٹ پر یوم آزادی کے موقع پر شاندار پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ شرکاء نے ملی جذبے سے سرشار ہو کر قومی ترانہ پڑھا اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد ذکی چوہدری، تحصیل جنرل سیکرٹری فاروق الطاف باجوہ، سابق صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار اور چیئرمین پریس کلب ساہیوال عزیز الحق تھے
تقریب میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی ٹریڈنگ ونگ ساہیوال راحیل راؤ، صدر لائرز ونگ پاکستان پیپلزپارٹی عامر چوہان، چوہدری محمد ارشاد ،پرویز اختر جٹ، حیدر علی جٹ، چوہدری وسیم سمیت معززین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد سلیم بھٹی نے انجام دیے۔
وطنِ عزیز کی سلامتی امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شرکاء نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی اور یکجہتی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *