سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:نجی نیوز چینل کے صحافی خالد جمیل کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔
ڈان ٹی وی اور ڈیلی ڈان کے مطابق صحافی خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔
اس حوالے سے این سی سی اے نے تصدیق کی ہے کہ صحافی خالد جمیل کو گرفتار کیا گیا اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات جلد میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔