Dawn Exclusive: ہم کسی کالے قانون کو نہیں مانتے جو انڈسٹریلسٹ کو گرفتار کرے، چوہدری محمد ارشد حسین

یہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ ایک صنعت کار یا تاجر کو پابند سلاسل کر دیں تو پھر انڈسٹری کیسے چلےگی،صدرکولڈ سٹور ایسوسی ایشن کا ڈان ٹی وی کو خصوصی انٹرویو

ڈان پینل انٹرویو: رانا وحید , ابرار احمد

ساہیوال : ہم ایف بی آر کے کالے قانون کو نہیں مانتے جو تاجر برادری کو گرفتار کرے۔ اس قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ ٹیکس نہ دینے والے تاجروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار کولڈ سٹور ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر چوہدری محمد ارشد حسین نے ڈان ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔ جن کا شمار پنجاب کے معروف بزنس میں ہوتا ہے۔ ڈان ٹی وی یو کے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کی سب سے بڑی کولڈ سٹور انڈسٹری جس میں ہمارےلوگ الو اور سبزیوں کا سٹاک کرتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ہماری کولڈ سٹوریج انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ہمارے ویئر ہاؤس ڈگری مائنس پر چیزوں کو سٹور کرتے ہیں۔ ہماری کمیونٹی کے جو مسائل ہیں ،ان کوہائی لائٹ کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری انڈسٹری کو پہلے بجلی کا انڈسٹریل بل آتا تھا تو اس بل کو 2023 والی جو گورنمنٹ تھی انہوں نے اس کو کمرشل کر دیا۔ ہماری تب سے ایک عدالتی جنگ شروع ہوتی ہے اور ہم سول کو رٹ، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور اس کے بعد ہم نیپرا میں جا چکے ہیں اور الحمدللہ ہم اس کیس کو جیت بھی چکے ہیں۔ فیڈرل انڈسٹریز منسٹری تجارت نے بھی ہمیں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کہ ہم کمرشل ٹیرف میں فال کرتے ہیں ۔ہمیں انڈسٹریل ٹیرف بجلی کے بلوں میں لگائیں تو اس کے حوالے سے میری حکومت پاکستان سے یہ اپیل ہے کہ ہمارا فیصلہ موجود ہے ۔ایک خود مختار اتھارٹی نیپرا ہمیں انڈسٹریل سٹیٹس دے۔ہماری اتنی بڑی انڈسٹری ہے جس میں ہم فوڈ اور ویجیٹیبل کو ہولڈ کرتے ہیں۔ پورا سال سٹور کرتے ہیں، پھر لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں ۔ہمارے کولڈ سٹوروں کو انڈسٹری انڈسٹریل ٹیرف میں لایا جا سکےاور ہماری مشکلات کم ہو سکے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے علاوہ اور بھی ادارے ہیں۔ ہم ان کے قوانین کے مطابق ان کے ساتھ چل رہے ہیں اور ایف بی آرکے ساتھ ہمارے معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔ ایف بی آرکو جو اختیار دیا گیا ہے، ہم کسی کالے قانون کو نہیں مانتے جو انڈسٹریلسٹ کو گرفتار کر سکے۔ یہ 100 فیصد غلط بات ہے۔ ایف بی آر یا کوئی اور محکمہ ٹیکس نہ دینے والوں کی نشانی کریں، ان کو ٹیکس میں لائے اور ان سے ریکوری کرے ۔یہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ ایک صنعت کار یا تاجر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیں تو وہ انڈسٹری کیسے چلےگی۔ ہم ٹیکس پہلے بھی دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے انشاءاللہ یہ ٹیکس ہم نے اپنے ملک کے لیے دینا ہے لیکن ہمیں اس کے لیے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *