ڈپٹی کمشنرز شاہد محمود، احمد عثمان جاوید، آصف رضا، افتخار علی، شیخ اشفاق احمد، پیر احسان الحق ادریس اور مسز شاد مسعود کی شرکت
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شاہد محمود، احمد عثمان جاوید، آصف رضا، سی ای او کمپنی افتخار علی، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، پرائیویٹ ممبران پیر احسان الحق ادریس اور مسز شاد مسعود نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رکھنے کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اسی طرح صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام واسا ساہیوال کو منتقل کرنے اور بونگہ حیات روڈ پر تعمیر ویسٹ سیگریگیشن پلانٹ بھی کمپنی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 10 ارب 80 کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ سال 2025-26 کی بھی منظوری دی گئی۔ اسی طرح ہر دو یونین کونسلز میں ایک فیلڈ مانیٹر تعینات کرنے کی تجویز بھی منظورکی گئی۔ سی ای او افتخار علی نے کمپنی کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ شہروں اور دیہات کی یکساں صفائی پر پوری توجہ مرکوز کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی کمپنیوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام بھی بہتر کیا جائے اور سینیٹیشن فیس لگانے کے لئے کمرشل اداروں کی درجہ بندی کا کام فوری شروع کیا جائے۔