سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پانچ برس کی پابندی کے بعد پہلی پرواز آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز سنیچر کو 284 مسافروں کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔
بیان کے مطابق ’پی آئی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ۔