مسلمان سنگین مسائل کا شکار ، یہ سب دین سے دوری کا نتیجہ ہے ، علامہ مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اورملک سعید احمد سگھلہ کا خطاب

خالد مصطفائی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور عمران الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو عمرہ کے ٹکٹ ملے

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ہم خؤش نصیب ہیں کہ ہم حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت سے ہیں آج مسلمان جن سنگین مسائل کا شکار ہیں یہ سب دین سے دوری کا نتیجہ ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں غزہ فلسطین اور کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو انشاء اللہ جلد آزادی نصیب ہوگی، ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک سعید احمد سگھلہ نے ڈسٹرکٹ بار روم ہال ساہیوال میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار محمد نوید خان بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، ملک عمر فاروق سگھلہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،سلمان گل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،خالد عبداللہ خان بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،اور ایک ہزار کے قریب وکلاء، شہری، تاجر اور دیگر شخصیات بھی جلوہ افروز تھیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محفل نعت منعقد ہوئی۔ جس میں وکلاء برادری سے نعت خواں حضرات نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ھدیہ نعت پیش کئے۔ اس موقع پر عمرہ مبارک کی قرعہ اندازی بھی ہوئی۔ جس میں خؤش نصیب خالد مصطفائی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور عمران الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو عمرہ کی ٹکٹ عطا کئے گئے۔ اتنی بڑی سعادت حاصل کرنے پر دونوں وکلاء صاحبان کی آنکھوں میں آنسو نکل آئے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال ملک سعید احمد سگھلہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اپنے دست مبارک سے دونوں موصوف صاحبان کو ٹکٹ دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *