رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: پنجاب کالج ساہیوال میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد مقابلہ حسن قرات، مقابلہ حسن نعت، مقابلہ حسن تقریر کے لیے طلبہ کو اسٹیج پر بلایا گیا۔ فیکلٹی ممبران نے ججز کے فرائض انجام دیے۔ تمام طلبہ نے مقابلے میں بھرپور حصہ لیا۔ شرکاء نے نہایت عمدہ انداز میں ان طلبہ کے فن کو سراہا۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل پنجاب کالج ساہیوال محمد توصیف نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈل اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کی سب سے خاص بات سیرتِ طیبہ کے حوالے سے ایک کوئز پروگرام تھا جس میں شرکاء سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے اور طلبہ نے ان کے درست جواب دے کر مختلف اسلامی کتب انعام میں حاصل کیں۔ پروگرام کا اختتام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام سے ہوا۔
پرنسپل پنجاب کالج ساہیوال نے طلبہ اور اساتذہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے روشناس کرنا ہے تاکہ ہمارے طلبہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف حمیدہ اور اخلاق کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور یہ پروگرام اسی سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے۔ پنجاب کالج ساہیوال اپنے طلبہ کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کو آنے والے وقت میں مزید فروغ دے گا۔