علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

علی امین گنڈاپور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *