میرپورخاص: شکایت درج کرانے کیلئے آنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او معطل

خاتون کے مطابق ایس ایچ او نے بیٹی کی بازیابی کے بہانے ایک گھر میں لیجاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،انکوائری کمیٹی تشکیل

نمائندہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

میرپور خاص:سندھ کے شہر میرپور خاص میں شکایت درج کرانے کیلئے آنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

ماروی ٹاؤن کی رہائشی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے ڈی آئی جی آفس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق بعد جب وہ طلاق ہونے کے بعد 7 سالہ بیٹی کی حوالگی کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن مہران گئی تو ایس ایچ او نے بیٹی کی بازیاب کروانے کے بہانے کسی گھر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ کی مدعیت میں وومین تھانہ میں مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے جو انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *