رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: ترقیاتی کاموں کا تسلسل جاری رکھوں گا اپنے علاقہ کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا میر ے اولین فرائض میں شامل ہے یہ بات امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری صغیر انجم نے 81۔فائیو ایل میں فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے محبتیں بانٹو، انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناؤ تاکہ دنیاوی و آخری زندگی آسان ہو سکے۔ علاقہ کی عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ دیہی علاقوں میں تعلیم وصحت اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کوممکن بنایاجارہا ہے۔