پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مکمل پہیہ جام ، شٹر ڈاؤن ہڑتال،بجلی، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

ماضی کے برعکس اس مرتبہ فائبر انٹرنیٹ سروسز بھی بند کر دی گئیں، جس کے بعد کشمیر کے شہریوں کے ریاست کے باہر رابطے منقطع ہو کر رہ گئے

ساجد جنجوعہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

میر پور/مظفر آباد:پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاستی سطح پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہے۔بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر بات چیت کی حامی بھرتے ہوئے ان سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اتوار اور سوموار کی درمیانی رات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے تمام اضلاع اور شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ ماضی کے برعکس اس مرتبہ فائبر انٹرنیٹ سروسز بھی بند کر دی گئیں، جس کے بعد کشمیر کے شہریوں کے ریاست کے باہر رابطے منقطع ہو کر رہ گئے۔
انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ترجمان زیب النساء نے عرب نیوز پاکستان کو بتایا کہ ’انٹرنیٹ سروسز وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کی گئی ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *