امریکی فوج کا ایران کے آئل ٹینکرز اور کمرشل جہازوں کو قبضے کے منصوبہ کا امکان؛ ڈاکٹر اختر گلفام

ایران نے امریکا کے ناکہ بندی ختم نہ کرنے کے ردعمل میں آبنائے ہرمز پھر بند کردی

پولیٹیکل رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:امریکی افواج ایران کے آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں پر قبضے کا منصوبہ بنا رہی ہے؛اس امکان کا اظہاربرطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپرآف دی ائرنوائے وقت ، انگلش اخبار ڈان لندن کے ایڈیٹر انچیف ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر اختر گلفام نے ڈان ٹی وی کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے صورت حال بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور اس غیریقینی کیفیت نے عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے سے متعلق تشویش کو مزید گہرا کردیا ہے۔

برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپرآف دی ائرنوائے وقت ، انگلش اخبار ڈان لندن کے ایڈیٹر انچیف ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر اختر گلفام کے مطابق امریکا کی فوج آئندہ چند دنوں میں ایران سے منسلک تیل بردار جہازوں کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے اور ان پر سوار ہو کر تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ممکنہ کارروائی ان جہازوں کے خلاف کی جا سکتی ہے جنہیں ایران سے منسلک سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق فوری طور پر نہیں ہو سکی جب کہ امریکا کی جانب سے بھی اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی اور ایران نے بھی تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یاد رہے کہ آج ہی ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرکے اپنی مزید سخت نگرانی میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کی تاحال ناکہ بندی کی ہوئی ہے جس کے ردعمل میں آبنائے ہرمز بند کی۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز وہ اہم سمندری راستہ ہے جس سے دنیا کا تقریباً پانچواں حصہ تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) گزرتا ہے۔

اس راستے کی بندش کی وجہ سے دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوئی اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں جس کے باعث مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *