سٹاف رپورٹر، نمایندہ خصوصی نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے لاہور سے اسلام آباد مارچ کو ختم کرنے ہےبحوالے سے حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ فریقین بعض مطالبات پر متفق ہو گئے ہیں جبکہ دیگر نکات پر بات چیت جاری ہے۔
مارچ ہفتہ کو مرید کے پہنچا تھا اور اطلاعات کے مطابق اتوار کو دوپہر تک وہیں تھا۔ مرید کے سے آگے سادھوکی کے مقام پر انتظامیہ نے خندق کھود کر جی ٹی روڈ بند کر رکھا ہے۔ تاہم ہفتہ کی شب مذاکرات شروع ہونے کے بعد کشیدگی میں کمی آئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے رانا ثنا اللہ، خواجہ سلمان رفیق اور علامہ طاہر اشرفی کی مذہبی جماعت کے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران اچھی پیشرفت ہو رہی ہے، فریقین کچھ مطالبات پر آگے بڑھے ہیں، کچھ مطالبات پر بات چیت جاری ہے، حکومت چاہتی ہے کہ مارچ ختم کیا جائے۔