انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

محمد ابرارنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

مہاراشٹر:انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں اتوار کے روز اندرایانی دریا پر واقع ایک پرانا پُل گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد کے بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ پونے کی تحصیل ماول کے علاقے کندامالا کے قریب پیش آیا تاہم بہہ جانے والوں میں سے اب تک تین افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *