غزہ میں صہیونی فورسز کی بمباری میں 10 افراد پانی کی تقسیم کے مقام کے قریب مارے گئے، اسرائیل میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں پر احتجاج، برطانوی پارلیمنٹرینز کا وزیر داخلہ کو خط
سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 647 ویں دن بھی جاری ہے، صہیونی فورسز کے حملوں اور بمباری میں آج صبح سے اب تک بچے سمیت مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں آج شہید ہونے والے 70 فلسطینیوں میں 10 افراد ایک پانی کی تقسیم کے مقام کے قریب مارے گئے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مسلسل بمباری میں گزشتہ روز پورے علاقے میں 110 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں 34 افراد خوراک کی امداد کے انتظار میں امریکی اور اسرائیلی امدادی تنظیم کے دفتر کے پاس موجود تھے۔
بچے کو غزہ سٹی کے سبرا محلے میں الدايا خاندان کے گھر پر حملے کے دوران شہید کیا گیا، اسی حملے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی حملوں میں مزید کم از کم 10 افراد النصیرات میں، 3 افراد المواسی میں اور 5 افراد مغربی غزہ سٹی میں شہید ہوئے۔
امریکی-فلسطینی سیف اللہ مسلّت کے اہل خانہ، جنہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے تشدد کر کے شہید کر دیا تھا، امریکا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی جنگ نے اب تک کم از کم 57 ہزار 882 افراد کو شہید اور ایک لاکھ 38 ہزار 95 کو زخمی کیا ہے، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں تقریباً 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔