ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان کا پولیس خدمت مرکز، تحفظ سنٹر، میثاق سنٹر اور ٹریفک بلاک کا اچانک دورہ

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے پولیس خدمت مرکز، تحفظ سنٹر، میثاق سنٹر اور ٹریفک بلاک کا وزٹ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او ساہیوال نے دورانِ وزٹ ان مراکز میں سروس حاصل کرنے کے لیے موجود شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی اور ان سے پولیس کی کارکردگی اور رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور عملے کے خوش اخلاق رویے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہیں۔ڈی پی او ساہیوال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل فوری اور میرٹ پر حل کیے جائیں اور کسی بھی بدعنوانی یا تاخیر کے مرتکب اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *