پاکستان ہاکی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا قوی امکان، ذرائع نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

حزیفہ جمشید نوائے وقت ،ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع نے نوائے وقت ، ڈان ٹی وی کو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے مثبت اشارے ملے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی لیگ میں شرکت کی امید کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پرو لیگ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کے دوران صورتحال واضح ہو سکتی ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو تصدیق کرنے کے لئے 12 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *