اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی قتل، 200 میڈیا کارکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں

یہ حملہ غزہ میں جاری 22 ماہ کی جنگ میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے تازہ واقعات میں سے ایک ہے

نیوزڈیسک نوائے وقت، ڈان ٹی وی رپورٹ

غزہ:قطر کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہا ہے کہ اس کے دو نامہ نگار، جن میں ایک معروف صحافی اور تین ویڈیو جرنلسٹس شامل ہیں، اتوار کو غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

یہ حملہ غزہ میں جاری 22 ماہ کی جنگ میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے تازہ واقعات میں سے ایک ہے۔ میڈیا کی عالمی تنظیموں کے مطابق اس تنازع کے دوران تقریباً 200 میڈیا کارکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

نشریاتی ادارے نے پیر کی صبح کہا: ’الجزیرہ کے صحافی انس الشریف چار ساتھیوں کے ہمراہ اس وقت ایک ٹارگٹڈ اسرائیلی حملے میں مارے گئے جب غزہ شہر میں صحافیوں کے لیے قائم ایک خیمہ نشانہ بنا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ 28 سالہ الشریف اس وقت مارے گئے جب ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے باہر صحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔ وہ الجزیرہ عربی کے معروف نامہ نگار تھے اور شمالی غزہ سے وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کرتے تھے۔

چینل نے بتایا کہ اس حملے میں مارے جانے والے دیگر عملے میں محمد قریقیہ، اور کیمرہ آپریٹر ابراہیم ظاہر، محمد نوفل اور مؤمن علویہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *