پارلیمانی رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد : حکام نے سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گائے یا گدھے کے گوشت کو جانچنے کے آلات موجود نہیں ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈاکٹر طاہرہ نے منگل کو انکشاف کیا کہ ’اسلام آباد میں گوشت کو چیک کرنے کا نظام نہیں ہے کہ یہ کس جانور کا گوشت ہے۔ گدھے کا ہے یا گائے کا، پی سی آر کی سہولت ہمارے پاس نہیں ہے۔‘
اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا واقعہ جولائی 2025 میں پیش آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں چھاپہ مار کر 25 من گوشت اور 50 سے زائد زندہ گدھے برآمد کیے تھے اور ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جانا تھا اور اسلام آباد میں فروخت کے ٹھوس شواہد نہیں ملے تھے۔