ایران پر ظلم، بمباری بند کی جائے، پنجاب لوک راج پارٹی کے چیئرمین الیاس گھمن، جنرل سیکرٹری اعجاز احمد ضیاء ، کابینہ اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی ایران پرامریکی،اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور: پنجاب لوک راج پارٹی (PLRP) کے چیئرمین انجینئر الیاس گھمن، جنرل سیکرٹری انجینئر اعجاز احمد ضیاء اور کابینہ و مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے مشترکہ بیان میں ایران پر جاری امریکی،اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ برابر کی نہیں بلکہ دو سپر پاورز کی ہے ۔ایک سپرپاور مسلم ملک پر ظلم کر رہی ہے، ہمارے دل ایران کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 فروری سے جاری ان حملوں میں اب تک 790 معصوم شہری شہید اور 750 زخمی ہو چکے ہیں، 1000 سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے جن میں ہسپتال، سکول اور رہائشی علاقے شامل ہیں، یہ ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے اور عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

پنجاب لوک راج پارٹی قیادت نے کہا کہ یہ تنازع اب صرف ایران تک محدود نہیں رہا بلکہ پوری دنیا پر اس کے اثرات پڑے ہیں، قطر کی ایل این جی پیداوار بند ہو گئی ہے، یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، آبنائے ہرمز بند ہو گئی ہے جہاں سے دنیا کا 20 فیصد تیل گزرتا ہے، دبئی ایئرپورٹ کئی دن بند رہا، 150 سے زائد آئل ٹینکر پھنسے ہوئے ہیں اور یہ آگ لبنان، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور سعودی عرب تک پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب لوک راج پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ہسپتالوں، سکولوں اور گھروں پر بمباری بند کی جائے، متاثرہ عوام تک خوراک اور دوائیں پہنچائی جائیں اور جنگ نہیں بلکہ بات چیت سے مسائل حل کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *