رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:جمہورستان ویلفیئر ٹرسٹ اور راہ حق ویلفیئر کے اشتراک سے یادگار گراؤنڈ میں راشن کی تقسیم کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پریس کلب حافظ وحید افتخار خان مہر عباس مرزا خالد رضوان طاہرحارث گیلانی رانا وحید ڈاکٹر مجتبی محبوب عالم اور میاں بابر صغیر نوید کھرل نے خصوصی شرکت کی اورمشترکہ راشن تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک بڑی فضیلتوں والا مقدس مہینہ ہے رب العزت ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں پر اپنی رحمتوں کے تمام دروازے کھول دیتا ہے ۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی غربہ میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ مضان رحمتوں، برکتوں اور ہمدردی کا ہے جو ہمیں معاشرے کے کمزور اور نادار طبقات احساس دلانے کا درس دیتا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب افراد، مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کو آگے بڑھ کر غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنا چاہیے ۔