رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:لیفٹینتنٹ کرنل اذیب کی پنجاب کالج آمد، پرنسپل پنجاب کالج توصیف احمد نے پنجاب کالج آمد پر خوش آمدید کہااور کالج کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے حوالے سے لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ منشیات کی چیزیں استعمال نہ کریں کیونکہ اسکے استعمال کرنے سے آپ کی ول پاور کمزور ہوتی ہے۔ گراؤنڈ کا سہارا لیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ گراؤنڈ میں جا کر کھیلنے سے آپ کی فزیکل اپروچ بڑھتی ہے ۔انہوں نے ساہیوال میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ اس ناسور کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔