لائیو: جنگ کا نواں روز،اسرائیل کے ایران میں تیل کے ذخیروں پر فضائی حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی،، لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال

ڈان ٹی وی رپورٹ

تہران: جنگ کے نویں روز اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے، جبکہ اسرائیل نے ایران میں تیل کے ذخائر کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔تہران میں آئل ڈپووں پر آگ بھڑک اٹھی۔ تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیل گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ حملوں کے دوران تہران، اصفہان اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملوں میں فوجی اڈوں، میزائل لانچرز اور پاسداران انقلاب کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایران کے درجنوں لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں 220 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 5 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس، ایک ہزار سے زیادہ کمرشل عمارتیں، 14 طبی مراکز، 65 اسکول اور ہلال احمر کے 13 مراکز متاثر ہوئے ہیں۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور سنگین ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیلیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *