شہزادہ عالمگیر اور اہلیہ کی حج کے بعد لاہورواپسی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، زبردست گل پاشی

رانا وحید نوائے وقت + ڈان ٹی وی

لاہور: شہزادہ عالمگیر بیورو چیف لاہور ڈان ٹی وی اور ان کی اہلیہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آج لاہور اپنے گھر پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے ان کا زبردست استقبال کیا اور جب وہ اپنے گھر پہنچے تو ان پر زبردست گل پاشی کی گئی۔ اس موقع پر شہزادہ عالمگیر نے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ میرے اللہ نے مجھے اور میری اہلیہ کوحج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اپنے گھر بلایا اور میں نے حج بیت اللہ اور مدینہ منورہ میں دوستوں ، عزیزوں اور بہن بھائیوں کے لیے صحت اور ان کی تندرستی اور رزق میں وسعت کی خصوصی دعا کی۔ اللہ ہمارے دوستوں اور اہل خانہ کو حج کی سعادت نصیب کرے امین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *