شہزادہ عالمگیر بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
لاہور: ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آر یو جے) پاکستان کا پشاور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ گجرانوالہ کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گیا،گوجرانوالہ میں بھی پرنٹ میڈیا کے عہدے داروں نے بھی زبردست استقبال کیا ۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور پاک پتن، اوکاڑا ،دیپال پور،شیرگڑھ ، و گردونواح کے صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مرکزی قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔
ٹرین مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی،سینٹرل پنجاب کے نائب صدر مرزا قیصر فاروق کر رہے ہیں۔صدر ریجنل یونین اف جرنلسٹس پاکستان سینٹرل پنجاب میاں شاہ عالم بودلہ کی سرپرستی میں پاکپتن کے عہدے داران نے بھرپور استقبال کیا
اس موقع پر پاکپتن سے رہنما ار یو جے وقار فرید جگنو۔ ڈویژنل صدر میاں عارف ممتاز بودلہ۔ صدر ار یو جے پاک پتن راؤ جاوید احمد۔۔ سینیر نائب صدر ار یو جے پاک پتن ملک وحید احمد۔ جنرل سیکرٹری ار یو جے پاک پتن حیدر علی شہزاد ۔نائب صدر ار یو جے پاکپتن علی حسن۔۔ممبر ار یو جے پاکپتن۔۔اسد خاور جنجوا۔ نے بھرپور استقبال کیا
ٹرین مارچ آر یو جے کے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس پرامن ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد علاقائی صحافیوں کے جائز مطالبات کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سامنے پیش کرنا، ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق و تشخص کو اُجاگر کرنا ہے۔
پاک پتن اوکاڑا دیپال پور شیرگڑھ لاہور و گردونواح سے سینکڑوں علاقائی صحافیوں موجود تھے ۔ ٹرین مارچ 10 نومبر کو لاہور سے ملتان کے لیے روانہ ہوگا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کراچی میں 13 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔