حزیفہ جمشید نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
لاہور:ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے کاٹن بیلٹ میں 50 فیصد کے لگ بھگ جننگ فیکٹریاں روئی کی عدم فروخت نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہوگئی ہیں۔
ق پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پنجاب کے کاٹن بیلٹ میں 50 فیصد فیکٹریاں روئی فروخت نہ ہونے کے باعث بند یا پھر غیر فعال ہوگئی ہیں۔
کاٹن جننگ سیکٹر میں اس بحرانی کیفیت سے پنجاب کی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہنوز برقرار ہے جبکہ رواں ہفتے پنجاب اور سندھ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث کپاس کی فصل اور چنائی کی گئی جبکہ پھٹی کا معیار بھی مزید متاثر ہونے کے خدشات پائے جارہے ہیں۔