ایجوکیشن رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
کراچی:طاقت کے نشے نے انھیں پاگل کر دیا۔عسکری اداروں کے ہاتھ عزت داروں کےگریبانوں تک پہنچنے لگے۔معمولی تلخ کلامی پر نامور ماہر تعلیم پروفیسر آفاق صدیقی پر رینجرز اہلکار کا بدترین تشدد ، تھپڑ بھی مارے
جامعہ کراچی کے اسٹاف ٹاؤن میں کچرا جلانے سے منع کرنے پر پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے رینجرز اہلکار کو رسمآ معطل کردیا گیا۔
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی (کے یو ٹی ایس) نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کے ایک سینئر افسر نے جامعہ کراچی کے اسٹاف ٹاؤن میں پروفیسر آفاق احمد صدیقی پر تشدد میں ملوث رینجرز اہلکار کو معطل کردیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق کٹس کے ایک وفد نے پروفیسر آفاق صدیقی کے ہمراہ رینجرز کے سیکٹر کمانڈر سے ملاقات کی، جس کے بعد متعلقہ رینجرز گارڈ کو معطل کردیا گیا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
پروفیسر آفاق صدیقی کا 15 جولائی کا کوڑا کرکٹ جلانے کے معاملے پر اپنے پڑوسی سینئر رینجرز افسر کے گارڈ سے جھگڑا ہوا تھا۔
پروفیسر کے مطابق گارڈ نے ان سے بدتمیزی کی اور ان کے منہ پر تھپڑ مارا تھا