ملک محمد ارشد ، پیر ولائت شاہ کھگہ، ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی،ایم ایس ڈاکٹر یاد اللہ، ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، ڈاکٹر مظہر احمد، سعید احمد سگلہ کی شرکت
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساہیوال:ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام ورلڈ ڈینگی ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک محمد ارشد اور پیر ولائت شاہ کھگہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج،ایم ایس ڈاکٹر یاد اللہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، معروف سرجن ڈاکٹر مظہر احمد، صدر ساہیوال ڈسٹرکٹ بار سعید احمد سگلہ اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کے سربراہان، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ15جون دنیا بھر میں ڈینگی وبا سے بچاؤ کے لئے منایا جاتا ہے جسکا مقصد عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ڈینگی سے لڑنا ہے ڈرنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایسی بیماری ہے جو ہماری ذرہ سی بے احتیاطی سے پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے موسم میں صاف پانی کہیں کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ ورلڈ ڈینگی ڈے منانے کا مقصد ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر یاد اللہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ٹیمیں متحرک انداز میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے اپنے گھروں کی چھتوں وغیرہ کو لازمی چیک کریں۔