وزیر اعظم کے مشیر و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا، گیٹ مکمل تباہ ،حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

محمد ناصر غلزئی ،بیوروچیف نوائے وقت

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

باجوڑ: وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب کے باجوڑ میں واقع گھر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی کے گھر کا گیٹ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔

دھماکے کے فوری بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق نے کہا کہ ایم این اے کے گھر کے مین گیٹ پر آئی ای ڈی مواد نصب کیا گیا تھا جو رات گئے پھٹ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے وقت رکن قومی اسمبلی گھر پر نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *