رپورٹ: محمد الیاس قادری
سوزارا/اٹلی:پاکستان سے یورپی ممالک کے تفریحی و مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے پاکستان اوورسیز ہائیر سیکنڈری سکول و دختران ملت ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کے مینیجنگ ڈائریکٹر چوھدری مجید احمد نے اپنے بھتیجے حافظ محمد اویس عبداللہ کے ہمراہ نئی دنیا کے چیف ایڈیٹر پاکستانی نثزاد اطالوی چوھدری محمد فیاض آف مہمند چک سے اٹلی کے شہر سوزارا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، چوھدری محمد فیاض کے والد حاجی محمد صادق چند ہفتے قبل پاکستان میں اپنے آبائی گاؤں مہمند چک میں وفات پا گئے تھے، مرحوم کی عمر 104 سال تھی۔