پاکستانی افواج کی تاریخ ایک سنہری باب ہے،پاکستان ہاؤس، لندن میں یوم تشکر کی تقریب سے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا خطاب

رپورٹ و تصاویر: راجہ طارق محمود خان

لندن:پاکستان ہاؤس، لندن میں یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد

تقریب میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی پرچم بلند کیا۔

پاکستانی کمیونٹی، کشمیریوں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے حکام اوردیگر کی بڑی تعداد کی شرکت۔ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پوری پاکستانی قوم کو اس تاریخی لمحے پر فخر ہے۔

قوم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ کوئی طاقت، کوئی جارحیت اور کوئی اشتعال ہماری خودمختاری اور غیر متزلزل قومی عزم کی بنیادوں کو کمزور نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ بے مثال ہمت اور اعلیٰ لگن کے ساتھ افواج پاکستان نے سبز ہلالی پرچم کے وقار اور عزت کو برقرار رکھا۔

پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان ہمیشہ سے خطے میں پرامن بقائے باہمی کا خواہاں رہا ہے مگر پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

افواج پاکستان اور پاکستان کی بقا اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *