آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی، کراچی کی ہندو کمیونیٹی کی ریلی

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت

کراچی: کراچی کی ہندو کمیونیٹی کیجانب سے ریلی نکالی گئی۔ مقامی سینیئر صحافی واحد خان کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کے اظہار کے لیے ریلی ہندو کمیونیٹی کیجانب سے ریلی نکالی گئی۔ مزارِ قائد سے شروع ہونے والی یہ ریلی ہنومان مندر پر اختتام پذیر ہوئی۔جس میں بڑی تعداد میں بائیکس اور گاڑیاں شامل ہوئیں۔شرکا کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہر آزمائش میں قوم کی ڈھال بن کر کھڑی ہوتی ہیں، اور آپریشن بنیان المرصوص اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتی ہے بلکہ ہر محاذ پر سرخرو ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *