پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل میا صدیق ’مس پاکستان‘ ، حسن عبدالله ’مسٹر پاکستان‘

نور فطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور: نجی شعبے کے زیرِ اہتمام ہونے والے ’مسٹر اینڈ مس پاکستان‘ مقابلے میں نہ صرف ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی خواتین نے بھی شرکت کی، جو عالمی سطح پر مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی خواہش مند ہیں۔

اس مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل میا صدیق کو ’مس پاکستان‘ کا تاج پہنایا گیا جبکہ حسن عبدالله ’مسٹر پاکستان‘ کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ایونٹ میں ’مس اینڈ مسٹر پاکستان‘ کے علاوہ ڈاکٹر حفصہ احمد نے ’مس یونیورس‘ کا خطاب حاصل کیا جبکہ صبا چوہدری اور دعائے خدیجہ نے ’مس پاکستان سپریم‘ کا ٹائٹل حاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *