اسرائیل میں ایرانی حملوں کا خوف، دیوارِ گریہ پر سناٹا چھا گیا

انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت،ڈان ٹی وی رپورٹ

بیت المقدس :اسرائیل میں ایرانی حملوں کے خوف سے بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت کا اہم مقام سمجھی جانے والی دیوارِ گریہ پر سناٹا چھا گیا۔

ایرانی حملوں کے خوف سے اسرائیلی تہہ خانوں میں رہنے پر مجبور ہیں، مسجدِ اقصیٰ کے کمپاؤنڈ سے منسلک دیوارِ گریہ پر عبادت کے لیے کوئی نہیں آیا۔

یاد رہے کہ دیوارِ گریہ کو عرب دنیا دیوارِ براق کے نام سے موسوم کرتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی عہدے دار نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے خوف سے اسرائیلی سول اور عسکری قیادت زیرِ زمین محفوظ پناہ گاہوں میں چلی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *