پیرس ایئرشو میں ہتھیاروں کے چار سٹالز بند کرنے پر اسرائیل فرانس پر برہم

انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

پیرس:فرانس نے پیرس ایئرشو میں خطرناک اسلحے کی نمائش نہ روکنے پر اسرائیلی کمپنیوں کے چار سٹینڈز بند کر دیے ہیں۔ اس اقدام کی اسرائیل نے مذمت کی ہے اور یہ دونوں روایتی اتحادیوں کے درمیان تناؤ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو اس معاملے سے واقف ایک ذریعے نے پیر کو بتایا کہ اسرائیلی فرمز کی جانب سے سٹینڈز سے خطرناک ہتھیاروں کو ہٹانے کے لیے فرانسیسی سکیورٹی ایجنسی کی ہدایت کی تعمیل نہ کرنے پر فرانسیسی حکام نے یہ قدم اٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *