برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا لندن میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم، لاہور قلندرز کے اعزاز میں تقریب،نجم سیٹھی، جگنو محسن، ثمین رانا، شاہین شاہ آفریدی، ٹام کرن، سیم بلنگزکی شرکت

رپورٹ و تصاویر: راجہ طارق محمود خان

لندن:
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم، لاہور قلندرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، سینئر صحافی جگنو محسن، لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا، ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹام کرن، سیم بلنگز، پاکستان ان یو کے کے افسران اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر نے لاہور قلندرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما میں مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 2025 کی چیمپئن بننے پر مبارکباد دی اور ٹیم کے آئندہ منصوبوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کی ٹیم کی جانب سے دی گئی گرم جوشی پر مبنی میزبانی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروا رہا ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک اور سی او او ثمین رانا نے پاکستان ان یو کے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹیم کی میزبانی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *