مر کر بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے ،بارش نے قبرستان میں مچا دی تباہی، قبریں زمین بوس

قبروں کی بکھری ہوئی مٹی اور پانی میں ڈوبی قبریں دیکھ کر دل لرز اٹھا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمارے پیارے چین کی نیند سوئے تھے

بیورو چیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی

ساہیوال/ چیچہ وطنی :بارش نے قبرستان میں مچا دی تباہی، قبریں زمین بوس ۔
آج صبح ہونے والی بارش برساتی پانی اور تیز ہواؤں نے قبروں کو منہدم کر دیا، کئی درخت قبروں پر آ گرے، جبکہ قبرستان کی باہر سڑک والی دیوار بھی زمین بوس ہو گئی۔
قبروں کی بکھری ہوئی مٹی اور پانی میں ڈوبی قبریں دیکھ کر دل لرز اٹھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمارے پیارے چین کی نیند سوئے تھے، آج وہ قبریں بکھری پڑی ہیں، ان کی شناخت مشکل ہو چکی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ فوری طور پر قبرستان کا رخ کریں، اپنے مرحومین کی قبروں کی خبر لیں، ان پر دوبارہ مٹی ڈالیں، ان کی نشاندہی کریں۔ یہ ہماری محبت، عقیدت اور ذمہ داری کا تقاضا ہے۔
انتظامیہ سے بھی پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر صفائی، دیوار کی تعمیر اور متاثرہ قبروں کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ قبرستان کی حرمت بحال ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *